Thursday, January 3, 2019

BABA Ji

یہ بابا جی ملامتی فقیر تھے۔ سید تھے۔ کسی قسم کی مذہبی شعیہ سنی وہابی وغیرہ بحث سے آزاد ۔ گناہگاروں سے  بے غرض بے لوٹ پیار کرتے تھے ۔ واعظ یا لعن طعن کی بجائے گناہگاروں  میں انہی جیسا بن کر بیٹھ جاتے تھے۔ بلکہ لاھور کی ہیرا منڈی میں ڈیرہ ڈال لیا اور فلمی سٹوڈیو وغیرہ میں بھی مزاق کا نشانہ بنتے رہے لیکن 10 سال میں 300 سے زیادہ ان مظلوم غلام بچیوں اور ان کے گھرانوں سے یہ پیشہ چھڑوا کر شادیاں کروائیں ۔ لیکن شروع میں انہی کو ان کے مسائل کے لئے کہتے گھنگرو باندھو ۔۔ دھمال لگاو ۔۔ تمہارے گھنگرو کی چیخ بھی دعا ھے شفاء ھے ۔ وہ سوچنے پر مجبور ھو جاتے کہ ہم تو بہت گناہگار ہیں اللہ ہماری کیسے سن سکتا ھے ۔۔ پھر جو عیاش امیر طبقہ مجرا دیکھنے یا حرامزدگی کرنے آتا انہیں اچانک انہی کی کسی پرابلم کے لئے بول دیتے ۔۔ اسی کاکی کی دھمال میں پاوں کو دیکھتے رہو تمہارے لئے دعا کر رہی ھے ۔ اب دونوں ورطئہ حیرت میں پڑ جاتے۔۔ سوچتے۔۔ شرمندہ ھوتے۔۔ طوائف یا ان کے دلال اس حال میں بھی اللہ کا سوچنے پر مجبور۔ اپنے گناہ پر شرمندہ ۔۔ اور تماش بین تاڑنے تو عورت کا جسم یا ناچ آیا تھا اب اس گانے یا گھنگھرو میں بھی کسئ بہانے اللہ کی بات ڈال کر اسے جھنجھوڑ دیا۔۔ عجب فراڈ تھا لیکن اس بازار اور ان لوگوں کو انکی ہی زبان  میں سمجھایا۔۔ تبدیلی آئی لیکن جب تک ان کو خبر ھوتی بابا اپنا کام کرگیا۔۔ ہاں اس دوران میڈیا بلیک میلر کا رول کرنے پہنچا۔۔ علماء نے کفر کے فتوے لگائے ۔۔ لیکن آج تبلیغی جماعت بھی مانتی ھے کہ جہاں ہم نہیں پہنچ سکتے تھے بابا وہاں پہنچ گیا۔۔ بہرحال وہ اپنا تعارف گندے گناہگار ہی کے طور پر کروانے پر خوش تھے۔ اس دنیا کے کسی سرٹیفیکیٹ کے متمنی نہ تھے ۔
مزے کی بات جب غرباء کی ھیرامنڈی اور فلم انڈسٹری میں جھاڑو پھیر لی تو بابا کو 5 سٹار ہیرامنڈی کی سوجھی جہاں سب خوشی خوشی ننگے بھی تھے اور ایک دوسرے کو ننگا جانتے تھے یہاں بابا نے 5 سٹار طریقہ اپنایا اور ان انہیں کے مسائل کے لئے قران قرآن کریم سننے پر آمادہ کیا ۔ اب قران جانے قران والا جانے ۔۔۔
اللہ آپ کا بھلا کرے۔ اور ہم سب کو ہمارے شر سے محفوظ رکھے ۔

No comments:

Post a Comment

Remove all kinds of Diseases from your Body

Who says that there is no cure to a physical disease, worldly complications and other affliction, misfortune or evilness? Please remember!...