Friday, August 3, 2018

منفی سوچ کو کنٹرول

السلام علیکم                            قلندر پاک رحمتہ اللہ کے پاس محبت سے آنے والوں نے زندگی میں کیا پایا؟ وہ ہے مثبت سوچ جو زندگی میں توازن پیدا کرتی ہے اور منفی سوچ کو کنٹرول کرتی ہے۔مثبت سوچ پانے والے ولی اللہ تو نہیں بن سکتے لیکن مقصود تخلیق کی سمت میں خیر و شر کی ایک جہد مسلسل میں ضرور رہ رہے ہیں اور ایسے لوگ ہی معاشرے میں فعال ہو سکتے ہیں اور ایک فقیر کے خیال سے دُکھی انسانیت کی خدمت بھی کر سکتے ہیں۔انکے لئیے قلندر پاک(رح) کا فیض اسی مثبت خیال کے سبب ایک بے غرض محبت کا امین ہے اور آنے والے وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا۔جن لوگوں نے فقیر کے پاس بیٹھنے کو کسی محنت یا احسان سے تعبیر کیا،انکے منفی رویے اور سوچوں نے ان کے نفوس کو انہی پر غالب کر دیا اور وہ استدلال کے اسیر ہو گئے اور یہ سمجھنے لگے کہ وہ جن لوگوں کو دُعا کرواتے ہیں اور اس کے سبب جو سکون دُعا کرنے والے کو ملتا ہے وہ اصل میں انکی یکسوئی اور سچائی ہے اور یہی نفس کی خاص شرارت ہے  اور نفس کا تو کام ہی بندے کو حق تعالٰی سے دور رکھنا ہے اور بندہ اپنی کاوشوں کو ہی سب کچھ سمجھتا ہے۔اور رحمت کے خیال سے عاری ہو جاتا ہے۔ قلندر پاک(رح) پہ ہر دم لاکھوں سلام

No comments:

Post a Comment

Remove all kinds of Diseases from your Body

Who says that there is no cure to a physical disease, worldly complications and other affliction, misfortune or evilness? Please remember!...