*مصر کے مشہور عالم اور ادیب شیخ علی طنطاوی ایک جگہ بڑی قیمتی بات کہتے ہیں، فرماتے ہیں 😗
*جو لوگ ہمیں نہیں جانتے، ان کی نظر میں ہم عام ہیں۔*
*جو ہم سے حسد رکھتے ہیں، ان کی نظر میں ہم مغرور ہیں۔*
*جو ہمیں سمجھتے ہیں، ان کی نظر میں ہم اچھے ہیں۔*
*جو ہم سے محبت کرتے ہیں، ان کی نظر میں ہم خاص ہیں۔*
*جو ہم سے دشمنی رکھتے ہیں، ان کی نظر میں ہم بُرے ہیں۔*
*ہر شخص کا اپنا ایک الگ نظریہ اور دیکھنے کا طریقہ ہے۔*
*لہذا دوسروں کی نظر میں اچھا بننے کے پیچھے، اپنے آپ کو مت تھکائیے۔*
*اللّہ آپ سے راضی ہو جائے، یہی آپ کے لیے کافی ہے۔*
*لوگوں کو راضی کرنا ایسا مقصد ہے، جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔*
*اللّہ کو راضی کرنا ایسا مقصد ہے، جس کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔*
*تو جو چیز مل نہیں سکتی، اسے چھوڑ کر وہ چیز پکڑیے، جسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔*
*(عربی سے ترجمہ)*
No comments:
Post a Comment