Friday, January 11, 2019

Treatment with Surah Al Rehman

کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ‘‘ الرحمن ’’ کے نام سے کل 10پروگرام پاکستان ٹیلی ویژن سے پیش کئے گئے۔ اور یہ اس وقت کے صدر پاکستان کے صدر پاکستان کی سفارش پر تیا ر کئے گئے۔ یہ دونوں باتیں نہ جانے کس مقصد کے تحت فیس بُک پر پھیلائی گئیں۔ اس لئے میں نے یہ مناسب سمجھا کہ حقائق کی درستگی کے لئے اس بات کی وضاحت کر دوں۔ دوسرے قلندر پاک رحمۃ اللہ علیہ نے 1997میں Margalla Motelمیں منعقد دھمال کی ایک محفل میں فرمایا تھا ’’ میں آج کل سورہ الرحمن سے علاج پر ایک تحقیق کر رہا ہوں۔ پھر 1998میں آپ سرکار ؒ نے اس تحقیق کی روشنی کو راقم الحروف کے سینے میں منتقل کر دیا۔ ظاہر ہے اس بدلتی دنیا میں گھر گھر پھرنے سے بہتر ایسے Mediumکا انتخاب ہوا جو ہر چار دیواری کے اندر موجود تھا۔ سورۃ الرحمن کے پیغام سے متعلق پروگرام ’’ الرحمن ‘‘ پاکستان ٹیلی ویژن سے سال 2000 ؁ء میں پیش کئے گئے اور یہ ہفتہ وار پروگرام 6ماہ تک نشر ہوئے۔ اس کے علاوہ دو سال تسلسل سے ماہ صیام میں سحر کی نشریات میں 60پروگرام پیش کئے گئے۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اس پروگرام کا خیال اور تخلیق کار قلندر پاک رحمتہ اللہ علیہ ہیں جبکہ اسے بحیثیت پروڈیوسر روحانی وارث سید شاکر عزیز (راقم الحروف) نے اسلام آباد سینٹر سے پیش کیا۔ قلندر پاک رحمتہ اللہ علیہ نے 1998 ؁ء میں یہ فرمایا تھا کہ ’’ بابا نے اس پیغام رحمت (سورۃ الرحمن ) پر تحقیق مکمل کر کے سیّد بابا کے سینہ میں منتقل کر دی ۔ ‘‘ یہ بھی جان لیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک ہی چینل تھا اور اس کے پروگراوموں کی مقبولیت ہر اُس جگہ تھی جہاں اُردو بولی اور سمجھی جاتی تھی۔ اور بحیثیت فقیر یہ قلندر پاک ؒ ہی کی حکمت تھی کہ کیسے یہ پیغام ایک قلیل مدت میں ملک کے طول و عرض میں پھیل جائے اور سسکتی انسانیت کے لئے نجات بنے ۔ پروگراموں کے حوالے سے قلندر پاک ؒ کی رہنمائی ہر لحظ شامل حال رہی۔ پروگراموں میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو شامل کیا گیا تا کہ قرآنِ پاک سننے کے اس خیال کو سب کے سامنے قرآن اور احادیث کے حوالوں سے پیش کیا جائے ۔ پروگراموں کی ریکارڈنگ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی کے ہسپتالوں ، گھروں، مختلف کالجوں اور پنجاب کے دیہاتوں میں کی گئی۔ ان پروگراموں کے حوالے سے یہ کوشش کی گئی کہ لوگوں کو قرآن پاک توجہ سے سننے کی طرف راغب کیا جائے اور اس کے لئے قلندر پاک ؒ کے بتائے ہوئے طریقے کو مروج کیا جائے۔ چنانچہ ہر گہ لوگوں کو مجمع کی صورت میں اکھٹا کر کے تلاوت سورہ الرحمن آنکھیں بند کر کے اللہ محسوسات کو بھی ریکارڈ کیا جاتا تا کہ دیکھنے والوں میں سورہ الرحمن سننے کا اشتیاق پیدا ہو۔ اور یوں یہ پروگرام پاکستان می بہت مقبول ہو گیا۔ جہاں اس پروگرام نے مقبولیت حاصل کر لی وہیں مجھے بہت ساری مخالفتوں کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ان کا تعلق میرے اپنے ادارے کے اندر سے تھا۔ قلندر پاک ؒ فرمایا کرتے ’’ حق کی ہمیشہ مخالفت ہوتی ہے۔ ‘‘ اور پھر دوسری سہ ماہی مکمل ہوتے ہی پروگرام ’’ الرحمن ‘‘ کو بند کر دیا گیا۔ پروگراموں کی مقبولیت کے پیش نظر قلندری پاک ؒ نے مجھے کراچی سے فون کیا اور فرمایا ’’ سیّد بابا ! اب آپ اس پروگرام اور پیغام رحمت کے حوالے سے ایک ویب سائیٹ بھی بنائیں اور اُس کو ایک خوبصورت سا نام بھی دیں۔ ‘‘ میرے مُنہ سے اچانک یہی نکلا ''www.alrehman.com''ہو گا ۔

No comments:

Post a Comment

Remove all kinds of Diseases from your Body

Who says that there is no cure to a physical disease, worldly complications and other affliction, misfortune or evilness? Please remember!...