Friday, January 11, 2019

Quran is Only Healer

یہ پڑھ کر حضرت عمرؓ کی جان اس کی باریکیوں کا شکار ہو گئی۔ اور آپ سرکارؓ کا دل اس کے لطیف حقائق میں بندھ گیا ور بار گاہ حمۃ اللعالمین ﷺ میں پیش ہو کر مشرف بہ اسلام ہوئے اور فاروقِ اعظم کہلائے۔ حضرت ابو علی فضیل ابن عیاض رحمۃ اللہ علیہ کا شمار اکابرین مشائخ طریقت و عمائدِ اہل حقیقت میں ہوتا ہے۔ آپ سرکار ؒ بڑے متقی و پرہیز گارتھے اور آپ ؒ کا صدق و اخلاص ضرب المثل تھا۔ لیکن اوائل عمر میں آپ ؒ کا پیشہ زاہزنی تھا اور مرد اور ماورد کے درمیان قافلوں کو لوٹا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود آپ ؒ کا میلانِ طبع نیکی کی طرف تھا ور راہزنی میں بھی آپ ؒ جو انمر دی اور سخاوت کا مظاہرہ کرتے تھے۔ آپ ؒ قافلوں کو لوٹتے وقت قافلے کی عورتوں کے قریب نہیں پھٹکتے تھے اور جس شخص کے پاس مال کم ہوتا تھا آپ سرکار ﷺ اُس سے درگزر کرتے تھے اور مال لوٹتے وقت بھی آپ ؒ اہل قافلہ کی ضروریات کے لئے مناسب مال چھوڑ دیتے تھے۔ ایک دفعہ ایک تاجر کا قافلہ شہر بارزغان سے مروجارہا تھا۔ لوگوں نے اس سے کہا کہ ’’خبردار ! فضیل راستے میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ ‘‘ اُس نے کہا کہ ’’میں نے سنا ہے وہ خدا ترس انسان ہے۔ ‘‘ اُس تاجر نے ایک قاری کو کچھ رقم دے کر اپنے ساتھ لے لیا اور اُونٹ پر سوار کر کے اُس سے کہا کہ شب و روز قرآن پڑھتے جاؤ۔ جب قافلہ فضیل بن عیاض رضی اللہ عنہ کی کمین گاہ کے قریب پہنچا تو اتفاق سے قاری یہ آیت پڑھ رہا تھا۔
الم یان للذین امنوا ان تخشع قلوبھم لذکر اللہ وما نزل من الحق۔
ترجمہ: ’’ کیا ابھی وقت وقت نہیں آیا کہ ایمان والوں کے دل اللہ کے ذکر سے ڈر جائیں۔ ‘‘ (سورہ الحدید)
یہ سُن کر حضرت فضیل بن عیاض ؒ کے دل می رقت طاری پیدا ہوئی اور حق تعالیٰ عزوجل کی نظر عنایت کے غلبے سے اُن کا دل کانپ اُٹھا اور فوراً توبہ کر لی۔ اُن کے پاس ان تمام لوگوں کی فہرست تھی جن کو اُنہوں نے لوٹا تھا۔ اُن سب کی حق رسی کرنے کے بعد آپ سرکار ؒ مکہ مکرمہ چلے گئے۔ اور کئی برس وہاں رہنے کے بعد آپ ؒ کوفہ تشریف لائے اور حضرت امام ابو حنیفہؓ کی صُحبت میں رہے۔
اللہ عزوجل نے فرمایا ’’ اے رسول ﷺ میرے ان بندوں کو خوشخبری دے دیجئیے جو ہمارا کلام توجہ سے سنتے ہیں اور اس میں اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں۔ ‘‘ اور اللہ عزوجل نے یہ بھی فرمایا ’’ اور وہ لوگ ککہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ ‘‘ پھر فرمایا ’’ جو لوگ ایمان والے ہیں اُن کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان پاتے ہیں۔ ‘‘ یاد رکھوں اللہ عزوجل نے اس بات کے برعکس اُن لوگوں کی ملامت فرمائی ہے جو کلام الٰہی کو جیسے سننے کا حق ہے نہیں سنتے اور کان سے اس کو دل میں نہیں اتارتے۔ (اقتباس: کشف المحجوب)

No comments:

Post a Comment

Remove all kinds of Diseases from your Body

Who says that there is no cure to a physical disease, worldly complications and other affliction, misfortune or evilness? Please remember!...