Thursday, January 3, 2019

کشف المحجوب

کشف المحجوب میں ہے کہ بی بی رابعہ بصری رحمۃ اللہ علیہاکافی دنوں سے بیمار تھیں بہت تیز بخار ہوگیاتھا لوگ طبع پرسی (پتہ لینے )کے لیے جوق در جوق آنے لگے اور بخار کا سبب پوچھنے لگے آپ رحمتہ اللہ علیہاان سب کو اعلیٰ حسب الفہم جواب دیتی رہیں اور جب حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ طبع پرسی (پتہ لینے) کے لیے آئے اور بخار کی وجہ پوچھی تو جو حقیقت تھی وہ بیان کر دی آپ رحمتہ اللہ علیہا فرمانے لگیں کہ ایک دن تلاوت کلام پاک کر رہی تھی سورۃ صافات میں جنت کا ذکر اور جنت کی نعمتوں کا ذکر تھا میرے دل میں اس جنت کے حصول کا خیال آگیا بس اسی آن میں مجھے ایک جھٹکا لگا میرے کان میں یہ آواز آئی کہ اے رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہا دعویٰ میرے عشق کا کرتی ہو اور خیال جنت کے حصول کاکر رہی ہو ؟ بس اس
بات کو سوچ کر مجھے بخار ہوگیا ہے

No comments:

Post a Comment

Remove all kinds of Diseases from your Body

Who says that there is no cure to a physical disease, worldly complications and other affliction, misfortune or evilness? Please remember!...