Friday, January 11, 2019

Holy prophet saying about Surah Al Rahman

قرآن پاک حضور پُر نور سید المرسلین ﷺ کے قلبِ مطہر کا نور ہے۔ حضور پُر نور ﷺ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا ’’ مجھے قرآن پڑھ کر سناء ’’حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے پوچھا ’’سرکار ! کیا میں آپ ﷺ کو پڑھ کر سناؤں ، جب کہ یہ آپ ﷺ پر نازل ہوا ہے۔ ’’آقا ئے نامدار حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ میں دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں ‘‘ قرآنِ پاک کا ہر حرف نور ہے ! یہ ظاہر میں حروف ہیں، باطن ان کا نور ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ قرآن کا ایک ظاہری مطلب ہے اور ایک باطنی اور پھراس باطنی مطلب کا باطنی ہے سات بواطن تک ‘‘ ایک روایت کے مطابق ’’ نو بواطن تک ‘‘ فرمانِ حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ ‘ کہ شہنشاہ نبی محترم ﷺ نے فرمایا کہ ’’ سورہ الرحمن قرآن مجید کی دُلہن ہے۔ ‘‘

No comments:

Post a Comment

Remove all kinds of Diseases from your Body

Who says that there is no cure to a physical disease, worldly complications and other affliction, misfortune or evilness? Please remember!...