Friday, January 11, 2019

Modern days and Quran

آج کے مادی دور میں یہ قرآن مجید ہی کی طاقت ہے جسے سن کر لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ دل کی قوت اور باطن کی پاکیزگی کے لئے سب سے عمدہ اور بہترین کلام اللہ عزوجل کا کلام ہے۔ سب مسلمانوں کو اس کے سننے کا حکم ہے اور اس اعلیٰ اور پاکیزہ ترین قرآن مجید کے معجزوں میں سے ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ طبیعت اس کے پڑھنے اور سننے سے ملول نہیں ہوتی کیونکہ اس پر رقت پیدا ہوتی ہے۔ یہاں تک کے کفار قریش راتوں کو چھپ کر آتے اور نماز کی حالت میں جو کچھ بھی حضور نبی کریم ﷺ قرآن مجید میں سے تلاوت فرماتے ، وہ اس کو شوق سے سنتے اور تعجب کرتے۔ یہاں تک کہ ایک رات آنحضرت ﷺ تلاوت فرما رہے تھے تو عُتبہ جو چھپ کر سن رہا تھا بے ہوش ہو گیا۔ اور اس نے ابو جہل سے کہا کہ مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ یہ انسانی کلام نہیں ہے

No comments:

Post a Comment

Remove all kinds of Diseases from your Body

Who says that there is no cure to a physical disease, worldly complications and other affliction, misfortune or evilness? Please remember!...